انٹریونیورسٹیز کنسورشیم، کورونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز

March 16, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹریونیورسٹیز کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم ،اس کے ممبرز اور پارٹنر یونیورسٹی اور تنظیموں نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں ، ملک بھر میں طلباء و عام عوام کے زیادہ سے زیادہ فائدے کے لیے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر عوامی خدمت کے پیغامات کو سوشل میڈیا پیجز اور کیمپس ریڈیو پر نشر کیے جانے کی سفارشات مرتب کی ہیں۔۔ یہ مہم یونیورسٹیوں اور سوشل میڈیا رضاکاروں کی مدد سے چلائی جائے گی۔ مزید برآں ، یونیورسٹیوں کو طلباء کی شمولیت کے لئے آن لائن طریقوں سے تکنیکی مدد فراہم کی جائے گی۔ آن لائن صلاحیت کے اضافے کے مختلف سیشنوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔