سعودی کمپنیاں ملازمین کے معاہدے ختم کرسکتی ہیں، رپورٹ

March 26, 2020

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی صورت میں متاثر کمپنیاں اور ادارے اپنے ملازمین کی ملازمت کے معاہدے ختم کرسکتے ہیں۔ سعودی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف وکیل احمد السلامہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر کمپنیاں اور ادارے اپنےکارکنان کی ملازمت کا معاہدہ ختم کرسکتے ہیں۔ کوئی بھی کمپنی یا کوئی بھی ادارہ زبردست مجبوری کے تحت ملازمت کے معاہدے ختم کرسکتا ہے۔ قانون محنت کے لائحہ عمل کی دفعہ 122میں زبردست مجبوری کی تشریح وباسے کی گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ملک میں کوئی وبا پھیل جائے تو ایسی صورت میں کوئی بھی کمپنی یا کوئی بھی ادارہ اپنے ملازمین کے معاہدے ختم کرسکتا ہے۔