اٹلی، اسپین اور فرانس میں لاکھوں بزرگ شہریوں کی جان کو خطرہ

March 25, 2020

ااشمیڈرڈ( اے ایف پی ) اٹلی،اسپین اور فرانس میں بزرگ شہریوں کے’اولڈ ہاؤس‘ ٹائم بم بن رہے ہیں کیونکہ ،کرونا کا بڑا خطرہ ہیں اولڈ ہاوسز میں نازک ترین بزرگ شہری موجود ہیں اور چونکہ ان ممالک میں کرونا وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے، اٹلی کی پینشنرز یونین کے سی گل کا کہنا تھا اگر یہ وائرس اولڈ ہاؤس میں داخل ہوتا ہے تو یہ ایک بڑا سانحہ ثابت ہوگا اوریہ کہ یہ سانحہ اٹلی کے کئی شہروں میں پہلے سے واقع ہورہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کی صورتحال میں اولڈہومز بموں کی بنتے جارہے ہیں جہاں 5لاکھ بزرگ شہری موجود ہیں جن کی حالت نازک ہے جوکسی بھی وقت کرونا کا نشانہ بن سکتے ہیں، جاپان کےبعد اٹلی بزرگ شہریوں کا دوسرا بڑا مسکن ہے، اٹلی اس وقت کرونا کا سب سے بڑا شکار ہے، جہاں پیر تک 6ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ یہ صورتحال اسپین میں ہوتی جارہی ہے، اسپین کرونا وائرس کا اس وقت سب سے بڑا شکار ہے۔