اجتماعات سے گریز ،احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،ساجد نقوی

March 25, 2020

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بین الاقوامی انسانی المیہ ہے اوریہ وبائی مرض ہے،جس نے 195ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس معاملے پر متحد ہوکر نمٹنے کی ضرورت ہے، اجتماعات سے گریز کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، لاک ڈاؤن کے دوران غرباءو مساکین اور مزدور طبقے کاخصوصی خیال رکھا جائے ، مخیر حضرات بھی آگے آئیں ۔ قائد ملت جعفریہ کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اس وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مخیر حضرات کو بھی اس حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا ، اپنے ارد گرد غربا، مساکین اور مزدور طبقے کاخصوصی خیال رکھا جائے، اشیائے ضروریہ کیساتھ ماسک ،سینیٹائزرز وغیرہ غریبوں کو عطیہ کر کے ان کے گھروں تک پہنچائے جائیں ، عوام اجتماعات سے گریز کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیا رکریں، پاکستان اس مشکل وقت میں سروخرو ہوگا، اس حوالے انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مکمل تعاون کےلئے تیار ہیں ۔ ذمہ دار اور رضا کار امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔