حکومتی ہدایات پر عمل کرنے میں ہی بھلائی ہے‘ملک نعیم

March 25, 2020

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی اداروں کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے ہی میں ہماری بھلائی ہے اور عوام کو سنجیدگی سے اس پر عمل کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے ریجنل منیجر ملک نعیم نے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بلوچستان کو ماسک سینی ٹائزرز اور گلوز ہینڈ اوور کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈزہمیشہ اپنے ملک کے اداروں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت میں گزشتہ 20سالوں سے مصروف عمل ہے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بلوچستان اورنگزیب کاسی نے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم ھینڈز انٹرنیشنل ھمیشہ ھمارے ساتھ مل کر عوام کی خدمت میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر فلاحی ادارے اس مشکل کی گھڑی میں آگے آئیں ۔