کرونا ایمرجنسی کے دوران بھی ڈی سلٹنگ مہم کا سلسلہ جاری

March 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کرونا ایمرجنسی کے دوران بھی نکاسی آب سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے سیوریج ڈویژنوں میں ڈی سلٹنگ مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی ڈی سلٹنگ ٹیموں نے سیوریج لائنوں کی صفائی کی اور مختلف سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں جاری ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔