سندھ میں نماز کے اجتماعات پر پابندی

March 26, 2020

سندھ میں نماز کے اجتماعات پر پابندی

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے صوبے میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

مذکورہ فیصلے کا اطلاق 27 مارچ سے 5 اپریل تک رہے گا، تاہم مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد مسجد میں باجماعت ادا کریں گے، نماز جمعہ کے اجتماعات بھی اتنی ہی تعداد میں ہوں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ حکومت نے مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علماء کی مشاورت سے کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکوت نے بھی نماز کے اجتماعات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔