جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے61 واں اجلاس کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
بھارت میں مذہبی تعصب کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقررین نے اقوامِ متحدہ کے خصوصی رپورٹرز کو مقبوضہ کشمیر، دہلی اور منی پور تک فوری رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مصنف، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمہوریت کے سب سے بڑے دعوے دار بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف فعال تعصب جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد کی وارداتیں ایک منظم اور مسلسل رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔
امجد یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ منی پور سے کشمیر تک منظم تعصب اور حقوق کے تباہ ہونے کا حیران کن سلسلہ جاری ہے۔