• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیرِ اعظم مودی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان رابطہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے نریندر مودی نے آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے خطے کی سنگین صورتِ حال پر ایرانی صدر سے بات چیت کی ہے۔

نریندر مودی کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران مکالمے اور سفارت کاری پر زور دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں بھارتی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران کشیدگی میں اضافے، انسانی جانوں کے ضیاع اور انفرااسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی، ساتھ ہی اشیاء اور توانائی کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنانا بھارت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید