احسن خان کی ماہ شعبان کی مبارکباد اور کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی کیلئے دعا

March 27, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ﷲ تبارک وتعالیٰ سے دعا ہے کہ شعبان کے مہینے کے صدقے امت مسلمہ کواس موذی مرض سے نجات دے اوراس کا جڑسے خاتمہ ہوجائے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراحسن خان نے پرستاروں کوماہ شعبان کے چاند کی مبارکباد دی اور کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے دعا بھی کی۔ اداکاراحسن خان نے لکھا کہ ہمت نہیں ہارنا پاکستان۔ اس سے قبل بھی احسن خان نے کئی بارکورونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں کوآگاہی اوراحتیاطی تدابیرکے پیغامات دیئے ہیں۔