ثروت گیلانی کے کورونا وائرس کے باعث بچوں کو گھر میں مصروف رکھنے کیلئے مشورے

April 01, 2020

ثروت گیلانی کے بچوں کو گھر میں مصروف رکھنے کیلئے مشورے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک لاک ڈاوَن ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہیں اور خود کو مصروف رکھنے کیلئے منفرد سرگرمیوں میں مشغول ہیں ۔ گھروں میں تنہائی اختیار کئے بچوں کو کیسے مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے اسکا بہترین طریقہ پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی بہترین انداز میں بتا رہی ہیں ۔ اداکارہ ثروت گیلانی نے گھر میں اپنے بچوں کو دلچسپ اور آرٹ میں مصروف رکھنے کیلئے نہ صرف پرانے نیوز پیپر کو پینٹ کر کے زنجیر بنائی بلکہ پرانی سی ڈیز ،ہاتھ سے پینٹنگ سمیت دیگر منفرد طریقہ کار سے بچوں کے ساتھ ملکر منفرد فن پارے بنائے اور اسکی ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاوَنٹ پر شیئر کر رہی ہیں ۔