کراچی میں کورونا کیسز سب سے زیادہ کہاں؟

April 01, 2020

’جیو نیوز‘ نے کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ضلعی سطح پر اعداد و شمار حاصل کر لیے، یہ اعداد و شمار 25 جنوری سے 30 مارچ تک کے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 30 جنوری تک کورونا وائرس کے کراچی میں 230 کیسز کی تصدیق ہوئی، جبکہ سب سے زیادہ 64 کیسز صدر میں رپورٹ ہوئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے 58 کیسز گلشنِ اقبال، 35 کیسز نارتھ ناظم آباد، 17 کیسز گلبرگ سے رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے جمشید ٹاؤن سے کورونا وائرس کے 15، ملیر سے 10 جبکہ سائٹ، گڈاپ، کورنگی اور لانڈھی سے 2 ،2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز میں 64 اعشاریہ 18 فیصد مردوں اور 35 اعشاریہ 82 فیصد خواتین کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کوروناکے مزید 3 مریض صحتیاب ہوگئے، مرتضیٰ وہاب

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 14 فیصد، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 13 فیصد، ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 11 فیصد، ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ ملیر میں 2، 2 فیصد جبکہ کورنگی ڈسٹرکٹ سے 1 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں۔