• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا مریض 2 ہزار سے زائد


کراچی میں ایک اور مریض کے انتقال سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 26 ہوگئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 2081 ہو گئی ہے۔

صوبۂ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 679 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے اب تک پنجاب میں 740، کے پی میں 253، بلوچستان میں 158، گلگت بلتستان میں 184، اسلام آباد میں 58 اور آزاد کشمیر میں 9 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں اس موذی وائرس سے 58 مریض اب تک صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جبکہ 10 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ادھر لاہور کا پورا نواحی قصبہ رائے ونڈ سٹی قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے، جہاں میڈیکل اسٹورز سمیت تمام دکانیں بند کر کے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: اگلے 2 ہفتے انتہا سے زیادہ درد ناک ہوں گے، امریکی صدر

رائے ونڈ میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ تبلیغی مرکز سے 27 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار بھی صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین