کراچی میں جمعہ کو دن 12 سے سہ پہر3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

April 01, 2020

کراچی میں جمعہ کو دن 12 سے سہ پہر3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی میں جمعہ کو دن 12 سے سہ پہر3 بجے کے درمیان مکمل لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے فیصلے سے علماء متفق ہیں۔

ترجمان ک مطابق جمعہ کو 12 سے 3 کے درمیان کاروباری مراکز بھی مکمل بند رہیں گے جبکہ لاک ڈاون کا فیصلہ سندھ بھر کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کے 676 کیسوں کی تصدیق کردی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کل کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ حیدرآباد میں مزید 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 131 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک کورونا کے 8 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر مزید 3 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر مزید 3 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں نے خود کو آئیسو لیشن میں رکھا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو آ ئسولیش میں رہ کر ہی شکست دی جاسکتی ہے اور یہی اس کا واحد علاج ہے۔