سرجری مکمل ہو گئی، ٹھیک ہو رہی ہوں، نادیہ جمیل

April 16, 2020

پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ اُن کے بریسٹ کینسر کی سرجری مکمل ہوچکی ہے اور اب وہ ٹھیک ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں نادیہ جمیل مُسکرا رہی ہیں۔

نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیاری ٹوئٹر فیملی، میری سرجری ختم ہوچکی ہے اور میں اب اچھے سے صحتیاب ہو رہی ہوں۔‘

اداکارہ و سماجی کارکن نے لکھا کہ ’20 تاریخ کو مجھے یہ معلوم ہوا تھا کہ مجھ میں کینسر پھیل گیا ہے اور اِس کا علاج معالجے کا منصوبہ اِس طرح شروع ہوگا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’براہ کرم آپ لوگ میرے لیے دُعا کریں کہ میں اِس مشکل گھڑی میں مثبت رہوں اور جو کچھ بھی ہو اللّہ کی مرضی سے ہو۔‘

نادیہ جمیل نے مداحوں کی خیریت کی امید ظاہر کی اورمحبت کا اظہار بھی کیا۔

اُنہوں نے اپنے اِس ٹوئٹمیں ہیش ٹیگ CanceFighter بھی استعمال کیا۔

اداکارہ و سماجی کارکن کے اِس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمٰن نے لکھا کہ ’میری پیاری نادو میں آپ کے لیے دُعاگو ہوں، آپ مضبوط رہیں۔‘

یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے رواں ماہ 3 اپریل کو اپنےایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر(چھاتی کا سرطان) کی تشخیص ہوئی ہے۔