• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل موزی مرض بریسٹ کینسر(چھاتی کا سرطان) کا شکار ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور 4 روز سے وہ اس بیماری کا علاج کروارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ مختلف احساسات سے دوچار ہیں، خوف ا ور فکر کے احساس سے لے کر اس بیماری کی قبول کرنا، صبر، سمیت اپنے بچوں اور قریبی عزیز و اقارب کے لیے اپنی ذمہ داری کا احساس ہوا۔

سلسلہ وار ٹوئٹس کرتے ہوئے سماجی کاموں میں پیش پیش نادیہ جمیل نے بتایا کہ انہیں بریسٹ کینسر کی اسٹیج ون ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کی خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ باقاعدگی سے خودکا چیک اپ کروانا از حد ضروری ہے، کبھی بھی اپنے جسم اور صحت کو نظرانداز نہ کریں۔

انہوں نے  اپنے علاج کے حوالے سے بتایا کہ وہ اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہیں، انہوں نے مداحوں سے فکر نہ کرنے اور اپنا خیال رکھنے کا بھی کہا۔

سماجی کارکن کی جانب سے ان ٹوئٹس کے سامنے اؔتے ہیں مداحوں سمیت مشہور و معروف شخصیات نادیہ جمیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی نادیہ جمیل کی خدمات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ آپ جو یتیم بچوں کے لیے کررہی ہیں ان تمام لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین