سلائیڈنگ کھڑکیاں

May 16, 2020

سمیرا سلمان

گھروں میں ہوا کے گزر اور مجموعی فضا کو بہتر بنانے کے لئے کھڑکیاں بنائی جاتی ہیں ۔لیکن اب پہلے کے مقابلے میں کھڑکیوں میں کا فی جدت آگئے ہے ،ان کے نت نئی ڈیزائن متعارف ہو گئے ہیں ،پہلے دو پٹ والے ڈیزائن خاصے مقبول تھے ،پھر سلائیڈ نگ ونڈوز کا دور آگیا ،اس میں اختراعات دیکھنے میں آرہی ہیں ۔بڑی بڑی کھڑکیوں کا رواج بھی عام ہوگیا ہےاور ان سے کمرہ بھی کشادہ لگتا ہے ۔گھروں میں تازہ ہوا کے گزر سے تازگی پیدا ہوتی ہے ۔اس ہفتے ہم آپ کو سلائیڈ نگ کھڑکیوں کے بار ے میں بتا رہے ہیں ۔ا س کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ اس سے بیرونی مناظر بھی دیکھ سکتی ہیں ۔

سلائیڈ نگ کھڑکیاں اور کھڑکیوں کے مقابلے میں کھولنے اور بند کرنے میں بہتر ہوتی ہیں ۔ان کی چوڑائی لمبائی کی بنت کہیں زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے باہر کے مناظر کا بلارکاوٹ فطری نظارہ آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے ۔یہ کھڑکیاں صرف آکسیجن یعنی تازہ ہوا اور دھوپ ہی اندر لانے کا سبب نہیں بنتی بلکہ آپ جب چاہیں بیرونی مناظر بھی دیکھ سکتے ہیں کہیں سبزہ زار تو کہیں عمارتوں کا ہجوم اور کہیں دکھائی دیتی طویل شاہراہ ،اس طرح لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے ۔

ہوا کی آمد ورفت اور توانائی کے حصول کے لئےسلائیڈنگ ونڈوز کے پٹ کچھ ایسے پیچیدہ بھی نہیں ہوتے جب کہ عام کھڑکیوں میں ڈیزائن کی پیچیدگی روشنی اور ہوا کے عمل میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے ۔معیاری تعمیرات میں Energy Efficientشیشے استعمال کئے جاتے ہیں ۔موٴثر توانائی رکھنے والے یہ شیشے گھر کے درجہ ٔحرارت کو معمول پر رکھتے ہیں ۔کچھ کھڑکیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے دونوں پٹ ایک ہی وقت میں کھولے جا سکتے ہیں اور یہ خاصیت مکینوں کو سلائیڈنگ کھڑکیوں کے دیگر ڈیزائن کے برعکس زیادہ وینٹیلیشن فراہم کرتی ہے ۔یہ آسان استعمال اور دروازے کا متبادل بھی ہیں۔

سلائیڈنگ کھڑکیاںدیگر کھڑکیوں کے برعکس استعمال میں آسان ہے ۔اس ڈیزائن میں عام طور پر ایک پٹ کھولنے کی سہولت ہوتی ہے جب کہ کھڑکی کا دوسرا پٹ ساکن رہتاہے یہ با آسانی کھولی اور بند کی جاسکتی ہے ۔اور یہ گھر کے مختلف حصوں کے لئے دروازے کا متبادل بھی ہوتی ہے ۔اس طرح گھر کشادہ بھی نظر آتاہے۔آپ چاہے تو ان کھڑکیوں کو مختلف اسٹائلز میں بھی بناواسکتی ہیں ۔ذیل میں کچھ اسٹائلز کےبارے میں آپ کو بتا یا جارہا ہے ۔

فرنچ اسٹائل

اس اسٹائل کو فرانسیسی اسٹائل بھی کہا جاتا ہے جیسے بارڈر فریم کے ساتھ بنوایا جاتا ہے ۔یہ اسٹائل کراچی شہر میں زیادہ بناوایا جاتا ہے کیوں کہ یہاں گرمی کا موسم بھی خاصا طویل ہوتا ہے اور بارشیں بھی کم ہوتی ہیں ۔

رنگین سلائیڈنگ کھڑکیاں

یہ رنگین گلاس سے بنی ہوتی ہیں اور اگر رنگین گلاس نہ ہوں تو سادہ شیشوں پر وال پیپرز لگا کے بھی مقصد پورا کیا جاسکتاہے۔

ہاف سلائیڈنگ کھڑکیاں

چھوٹی کھڑکیوں کے لئے ان کھڑکیوں کا انتخاب زیادہ اچھا رہتاہے ۔یہ کھڑکی بھی دیگر کھڑکیوں کی طرح بنوائی جاتی ہے لیکن سائز میں چھوٹی ہونے کے باعث یہ مخصوص ڈیزائنوں ہی میں تیار کی جاتی ہے ۔