پیرجوگوٹھ: 3 روزہ لاک ڈاؤن ناکام، پولیس اہلکار مال بنانے میں مصروف

May 17, 2020

پیرجوگوٹھ (نا مہ نگار) سندھ حکومت کے 3روزہ لاک ڈاؤں کی عوام اور بیوپاریوں نے دہجیاں اڑا دیں، پولیس اہلکار دکانداروں سے عیدی لیتے نظر آئے، کورونا مبتلا مریضوں کی تعداد 54ہوگئی، متاثریں کھلی عام گھومتے رہے، کورونا سے متاثریں نے قرنطینہ جانے سے انکار کردیا، گھر میں آئسولیٹ ا مریض کو حالت خراب گمس اسپتال شفٹ، پیرجوگوٹھ میں ری ٹیسٹنگ میں کورونا مریضوں کی تعداد 54ہوگئی، جبکہ مریضوں نے قرنطینہ جانے سے انکار کردیا کہ ہم گھروں میں آئسولیٹ ہیں، گھر میں آئسولیٹ ایک مریض رورل ہیلتھ سینٹر کے ٹیکنیشن عبدالوحید انصاری طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے انہیں فوری گمس گمبٹ منتقل کردیا ہے، جبکہ متاثرہ افراد شہر میں گھومتے نظر آئے کہتے ہیں ہمیں کچھ نہیں خواہ مخوام ہمیں بیمار قرار دیا جارہا ہے، مریضوں کے ایسے گھومنے سے کورونا کا پھیلاؤ زیادہ بڑھ سکتا ہے۔