بوڑھے شخص سے شادی کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، دو بہنوں کا احتجاج

May 18, 2020

ٹھری میرواہ( نامہ نگار) فیض گنج کے علاقے ظفر آباد کی رہائشی دو بہنوں شاہدہ اور زاہدہ اسلامی نے ٹھری میرواہ میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میرےوالد شاہد اسلامی جو منشیات کے عادی اور سارا دن نشے میں رہتے ہیں ۔ دونوں بہنوں نے الزام لگایا کہ ہمیں بوڑھے شخص سے شادی کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے انکار کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور چچا ہمیں ہراساں کررہاہے اور ہم نے ماں کے پاس آکر پناہ لی ہے۔ انہوں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری جانوں کو خطرہ ہے ہمیں تحفظ دیکر مذکورہ افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔