کورونا کے سبب ہلال احمر اسپتال کو انتہائی مالی بحران کا سامنا

May 18, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہلال احمر اسپتال کو مالی بحران کا سامنا ہے۔

یہ بات ہلال احمر کی خصوصی کمیٹی نے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کو خط لکھ کر بتائی۔

خط میں کہا گیا کہ ہلال احمر اسپتال میں دل کے مردانہ، زنانہ وارڈ میں سروس معطل ہے۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب ہلال احمر اسپتال کو انتہائی مالی بحران کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدر آباد میں ہلال احمر اسپتال وارڈ سے منسلک عملہ فارغ ہے جن کی 15 روز کی تنخواہ ادا کی جائے گی۔

خط میں کہا گیا کہ وارڈ بحال ہونے پر عملہ دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

ہلال احمر اسپتال کے ڈاکٹر نوشاد اور مالی کے انتقال کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔