• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ پر وائٹ ہاؤس کے میمز شیئر کرنے پر آنجہانی امریکی فوجی کی بیٹی برہم

اسکرین گریب/ ایکس / وائٹ ہاؤس
اسکرین گریب/ ایکس / وائٹ ہاؤس 

وائٹ ہاؤس کی جانب سے  ایران جنگ پر میمز شیئر کرنے پر آنجہانی امریکی فوجی کی بیٹی برہم ہوگئی۔

2001 میں افغان جنگ کے دوران مارے جانے والے امریکی فوجی کی بیٹی ایلیسن اسپن نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کی تشہیر کے لیے میمز اور ویڈیو گیم طرز کی ویڈیوز استعمال کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔

ایلیسن اسپنن نے امریکی حکومت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایران کے خلاف جاری جنگ کی تشہیر کے لیے ہالی ووڈ طرز کی مختصر ویڈیوز اور میمز استعمال کیے جانے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی ایسے بچے کے ساتھ ایک دوپہر گزار کر دیکھیں جس کے والد یا والدہ جنگ میں مارے گئے ہوں، یا کسی ایسے فوجی کے ساتھ بیٹھیں جس نے لڑائی میں اپنے 24 دوست کھو دیے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ میں مارے جانیوالے فوجیوں کے ساتھ تھوڑا وقت گزار کر تو دیکھیں پھر پتا چل جائے گا جنگ پر بننے والی میمز کتنی جلدی غیر مضحکہ خیز لگنے لگتے ہیں۔ واقعی یہ انتہائی گھٹیا چیز ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ویڈیو گیم کے مناظر دکھائے گئے ہیں جن میں گالف اور باکسنگ کھیلتے کرداروں کے کلپس کو ایران میں امریکی حملوں کی ویڈیوز کے ساتھ ملا کر پیش کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید