اسلام آباد: بازاروں میں رش، ایس او پیز نظرانداز

May 19, 2020

اسلام آباد: بازاروں میں رش، ایس او پیز نظرانداز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بازاروں میں عید الفطر کی شاپنگ کرنے والے شہریوں نے حفاظتی تدابیر کو بالائے طاق رکھ دیا۔

شہر کے بازاروں میں شہریوں کا رش دن بدن بڑھ رہا ہے، اکثر جگہوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

خواتین، مرد، بچے اور بزرگ ہر عمر کے افراد بغیر کسی حفاظتی اقدامات یا سوشل ڈسٹینسگ کےخریداری میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد کے مشہور تجارتی مرکز کراچی کمپنی میں خوب رش رہا، جہاں سپریم کورٹ کے بازار کھولنے سے متعلق احکامات کے بعد شہریوں نے حفاظتی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں۔

بازارو ں میں رش وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہا ہے، خواتین اور بچیاں کپڑے، جوتے اور جیولری کے اسٹالز پر خریداری میں مصروف ہیں۔

بازار کھلنے کے بعد سڑکو ں پر ٹریفک بھی بڑھ گیا ہے، بازار کے اطراف پارکنگ کی جگہ تک نہیں، شہری خریداری سے قبل بازار کے گرد چکر لگا لگا کر گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ ڈھونڈتے نظر آتے ہیں۔