چینی ماہرین کا کورونا کے علاج کی دوا بنانے کا دعویٰ

May 20, 2020

چین میں سائنسدانوں نے کورونا کی روک تھام کے لیے دوا بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بیجنگ کی ایک لیبارٹری میں تیار ہونےوالی دوا کا چین کی مشہور Peking یونیورسٹی میں تجربہ کیا گیا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ نئی دوا حیرت انگیزطور پرنہ صرف متاثرہ شخص کوتیزی سےصحتیاب کرتی ہے بلکہ اس سے وائرس کے خلاف مدافعتی نظام بھی بہتر ہوتا ہے۔

تحقیقی پروگرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دوا کی تیاری کے لیے بیماری سے صحت یاب ہوئے مریضوں کا پلازمہ استعمال کیا گیا ہے۔ دوا کا جانوروں پر کامیاب تجربہ بھی کرلیا گیا ہے ۔