کورونا کے سبب زرمبادلہ تیزی سےکم ہو رہا ہے، شاہ محمود

May 21, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا کے سبب دنیا عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے،ہمارا زرمبادلہ تیزی سےکم ہورہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے اس وبا کے مضمرات سب سے زیادہ ہونگے، کورونا کے سبب ہمارے ایکسپورٹس کی شرح بہت کم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی معاشی بحالی کیلئے نئے مواقعوں پر توجہ دینا ہوگی، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے، پاکستان افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا آ رہا ہے اور اس امن عمل میں آئندہ بھی مصالحانہ کردارادا کرتا رہے گا۔