عرب ملک کے ٹی وی پر اسرائیل سے تعلقات پر مبنی ڈرامے نے تنازع کھڑا کردیا

May 22, 2020

ریاض ( اے ایف پی) رمضان المبارک کے دوران سرکاری کنٹرول میں ایک عرب ملک کے ٹی وی نیٹ ورک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بات نے تنازع کھڑا کر دیا ۔ بتایا جا تا ہے کہ اس نشریات کا مقصد عوامی ردعمل کا اندازہ لگانا تھا ۔اکثر عرب ممالک کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن ایران سے دشمنی کے مشترکہ ہدف کے تحت باہمی نیم گرم تعلقات کے خواہاں ہیں،اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے عرب ملک کے نیٹ ورک پرمذکورہ دو ڈراموں کی نشریات نے ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ وہ قریبی تعلقات کو معمول کی شکل دینا چاہتے ہیں ۔