لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارواسع چوہدری کا کہنا ہے کہ اب ہر پاکستانی کے بجلی کے بل سے ماہانہ 35 روپے وصول کرنا بند کیا جائے۔واسع چوہدری نے اس بارے میں ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔واسع چوہدری نے سرکاری ٹی وی پر اُردو زبان میں ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنےکے حوالے سے کہا کہ ’مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ ہمارے سرکاری ٹی وی چینل پر بین الاقوامی مواد یعنی تُرکش سریزنشر کی جا رہی ہے اور پھر اُس سے ہمارا سرکاری ٹی وی چینل لاکھوں یا اربوں روپے کمائے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘’کیا اب سرکاری ٹی وی ہر پاکستانی کے بجلی کے بل سے ماہانہ 35 روپے وصول کرنا بند کردے گا؟‘اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’خدا جانے یہ کب بند ہوگا لیکن میرا یہ سوال ایک ترکش دوست سے ہے۔‘