آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا چھٹا میچ کل جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان کے ایونٹ میں دو پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ پکی کر چکی ہے۔
کولمبو میں ہونے والا یہ میچ بھی جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنے چھٹے میچ سے ایک روز قبل بارش کے باعث پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹریننگ نہ کر سکی۔
کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس کی، جہاں پلیئرز نے نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی جم کے پریکٹس کی، کوچز نے پاور ہٹنگ اور اسکلز ڈیولپمنٹ کے بارے پلئیرز کو ٹپس دیں۔
ورلڈ کپ میں پاکستان کے 5 میچز کے بعد 2 پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔