• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ، باپ، دو بیٹیاں ہلاک

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکی ریاست مونٹانا میں چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں باپ اور دو بیٹیاں ہلاک ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعہ کی شام تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 62 سالہ پائلٹ مارک اینڈرسن، 22 سالہ لینی اور 17 سالہ ایلی کے طور پر ہوئی۔ یہ خاندان مونٹانا کے شہر پولسن کی جانب سفر کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کا ریڈار سے رابطہ ایک دور دراز علاقے میں منقطع ہو گیا تھا، جس کے بعد مالمسٹروم ایئرفورس بیس سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا جو آدھی رات تک جاری رہا۔ اگلی صبح ایک رضاکار طیارے نے حادثے کا ملبہ تلاش کیا۔

طیارے میں سوار پائلٹ اور دونوں مسافروں کو جائے حادثہ پر مردہ قرار دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  یہ حادثہ مونٹانا کے انتہائی دشوار گزار علاقے میں پیش آیا، جو ریاست روڈ آئی لینڈ سے بھی بڑا ہے۔ حکام کے مطابق، خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیاں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید