• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، نیویارک میں بیٹے نے ویڈیو کال کے دوران باپ کو قتل کردیا

 نیویارک(اے ایف پی) نیویارک میں بیٹے نے ویڈیو کال کے دوران باپ کو قتل کردیا،اے ایف پی کے مطابق سفولوک کائونٹی پولیس کاکہنا ہے کہ 72 سالہ ڈیوائٹ پاور ویڈیو کال کے دوران کئی افراد سے بات چیت کررہے تھے کہ اس دوران اس کے 32 سالہ بیٹے تھامس نے چاقو کے وار کرکے اسے قتل کردیا،ویڈیو کال کے دوران بات چیت کرنے والے کئی افراد نے پولیس کو مدد کیلئے کال کی،جس کے بعد پولیس موقع واردات پر پہنچی۔
تازہ ترین