دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) بہترین لیگ قرار نہ پا سکی۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے ورلڈ لیگز کی رینکنگ جاری کر دی۔
گلوبل پلئیرز باڈی کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کو مہنگی لیگ ہونے کے باوجود بہترین بننے کے لیے مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ آئی پی ایل کو پلئیرز رائٹس اور ویلفیئر میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
ٹاپ ٹین لیگز میں آئی پی ایل کو رینکنگ میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے، جبکہ فہرست میں پہلے نمبر پر انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ اور جنوبی افریقہ کی ایس اے ٹی ٹوئنٹی لیگ دوسرے نمبر پر ہے۔
دی ہنڈرڈ کو 75.2 اور ایس اے ٹی ٹوئنٹی کو 68 رینکنگ پوائنٹس دیے گئے ہیں جبکہ آئی پی ایل کو 62.6 رینکنگ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔
بی بی ایل 62.5 کے ساتھ چوتھے اور پی ایس ایل 48 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
چھٹے پر ایم ایل سی، ساتویں پر آئی ایل ٹی ٹوئنٹی، آٹھویں پر سی پی ایل نویں پر ابوظبی ٹی 10 اور دسویں نمبر پر بی پی ایل ہے۔