کراچی (نیوز ڈیسک) پی آئی اے کی حادثے کا شکار ہونے والی پرواز میں ائیرہوسٹس مدیحہ ارم کی خوش قسمتی،عین روانگی سے قبل انہیں طیارے سے اتار کر ان کی جگہ ایئرہوسٹس انعم مسعود کو طیارے میں سوار کرادیا گیا۔
ایک ویڈیو بیان میں مدیحہ اکرم نے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک اور اپنے گھر پر موجود ہیں۔
بدقسمت طیارے میں عملے میں 3اسٹیورڈز اور 3ایئر ہوسٹسز تھیں، ایک ایئرہوسٹس کو عین روانگی کے وقت طیارے سے اتارکر اسٹینڈ بائی ایئرہوسٹس انعم مسعود کو سوار کرایا گیا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق کیبن کریو کے چیف پرسر فرید احمد چوہدری شدید زخمی حالت میں کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
طیارے کے کیپٹن سجاد گل، فرسٹ آفیسر عثمان اعظم تھے جبکہ کیبن کریو میں پرسر فرید احمد چوہدری کے علاوہ فلائیٹ اسٹیورڈز عبدالقیوم اشرف، ملک عرفان اشرف، ایئرہوسٹس آمنہ عامر، عاصمہ شہزادی اور انعم مسعود شامل تھیں۔
حادثے کے بعد طیارے میں نہ جانے والی ایئرہوسٹس مدیحہ اکرم نے ایک وڈیو بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی اسی طیارے پر ڈیوٹی تھی،لیکن کسی وجہ سے وہ نہ جاسکیں، اللہ کے فضل سے وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے گھر پر ہیں۔