• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں،مراکز صحت پر ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

ملتان( سٹاف رپورٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے ضلع بھر کے ہسپتالوں، مراکز صحت پر ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ مختلف ہیلتھ فیسیلٹیز کی چار دیواری کی ٹوٹ پھوٹ اور نہ ہونے کا بھی نوٹس لیا ہے اور چار دیواری کی مرمت و تعمیر کے لئے متعلقہ شعبے کو اسکیم تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے ضلع بھر کے ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز،ایم ایس و دیگر افسروں سے میٹنگ کی۔ڈاکٹر ارشد ملک نے حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کوریج 100 فیصد کرنے کا حکم دیا ۔
تازہ ترین