سید محمدطارق ہدیٰ کا ممبر کسٹم (آپریشنز) تعیناتی کا خیر مقدم

May 23, 2020

پشاور(نیوزڈیسک)صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے سید محمدطارق ہدیٰ کو ممبر کسٹم (آپریشنز) تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے چیف کوآرڈنیٹر مرزا عبد الرحمان نے کہا کہ ممبر کسٹم آپریشنزطارق ہدیٰ کی تعیناتی موجودہ حکومت کا درست فیصلہ ہے کیونکہ طارق ہدیٰ اس سے پہلے جن اداروں میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ طارق ہدیٰ نے ماضی میں بھی تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے درست فیصلے کئے اوراسمگلنگ کی روم تھام کیلئے بھر پور کام کیا۔ اس لئے ان کے پاکستان کی تمام ٹریڈباڈیز کے ساتھ اچھے مراسم رہے۔ مرز اعبد الرحمان نے کہاکہ اس مشکل وقت میں جبکہ تاجروں کے کسٹم سے متعلق بہت خدشات اور ٹیکسوں کے مسائل ہیں ان کی نامزدگی ممبر کسٹم خوش آئیند ہیں۔ اس حوالے سے ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار عید کے فوراََ بعد ممبر کسٹم سے خصوصی ملاقات کرکے تاجروں کے جائز معاملات پر بات چیت کریں گے۔