ریلوے پولیس پشاور کی طرف سے عید سکیورٹی پلان بنا لیا گیا

May 23, 2020

پشاور (نمائندہ خصوصی)ایس پی ریلوے ریاض احمد بثال کی نگرانی میں پشاور ڈویژن میں جمعتہ الوداع کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ۔پشاور کے تمام ریلوے سٹینشز کے مساجد اور اہم مقامات پر ریلوے پولیس کے سپیشل کمانڈوز کے دستے تعینات کئے گئے تھے ، ریلوے پولیس کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر بھی خصوصی انتظامات کر لئے گئے،تمام ریلوے سٹیشن ،ریلوے مساجد اور اہم مقامات پر ریلوے پولیس کے کمانڈوز کے دستے تعینات کئے جائیں گے،جبکہ پشاور آنے والی اور جانے والی ریل گاڑیوں میں مسافروں کی سیکیورٹی کی خصوصی انتظامات کئے گئے ہے،جبکہ ریل پٹریوں کی نگرانی بھی بھی شروع کر دی گئی ہے۔