ویسٹ انڈین کرکٹرز کی کنگسٹن اوول میں سماجی فاصلہ رکھ کر ٹریننگ

May 26, 2020

ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کرکٹرز نے کنگسٹن اوول میں سماجی فاصلے کے مطابق ٹریننگ میں حصہ لیا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز جون میں شیڈولڈ ہے۔ دونوں بورڈ کے درمیان حتمی فیصلہ 28 مئی کو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہوگا۔

کوویڈ 19 کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے پلئیرز کی کنگسٹن اوول میں ٹریننگ جاری ہے، کھلاڑیوں نے بند دروازے کے پیچھے سماجی فاصلہ رکھ کر ٹرننگ کی، پلئیرز نے میڈیکل ایڈوائزری پر بھی عمل کیا۔

ٹریننگ میں جیسن ہولڈر، کریگ بریتھویٹ، شائی ہوپ، کیمار روچ، شین ڈوئچ اور شمارا بروکس نے حصہ لیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریو کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف موسم گرما میں دورہ کسی وقت بھی ہوسکتا ہے، لیکن حتمی فیصلہ 28 مئی کو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہوگا۔

ویسٹ انڈیز اور انگلیڈ کے درمیان اگلے ماہ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔