ہیروں اور سونے سے جَڑا کورونا وائرس ہار

May 27, 2020

اردن میں جوہری نے ہیروں اور سونے سے جڑا کورونا وائرس ہار بنا ڈالا۔

اردن میں جوہری نے ہیروں سے جگمگاتے کورونا وائرس کی شکل کے منفرد زیورات تیار کرلیے، جوہری کا کہنا تھا کہ جگمگاتا کرونا وائرس چاہیں تو گلے میں لٹکالیں۔

جوہری کا کہنا تھا کہ اس طرح کے منفرد کرونا زیورات تیار کرنے کا مقصد اس وبائی مرض کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منفرد جیولری خریدنے کے لیے گاہکوں کی بڑی تعداد جیولری کی دکان میں موجود ہے۔