جمہوریہ چیک: قومی عجائب گھر کورونا ماسک سے سج گیا

May 28, 2020

چیک ریپبلک: قومی عجائب گھر کوروناماسک سے سج گیا

یورپی ملک جمہوریہ چیک میں کورونا کی وبا سے بچاؤ کے لیے تیار کیے گئے ماسکس کی نمائش کی گئی۔

دارالحکومت پراگ کے قومی عجائب گھر میں ملک میں تیار ہونے والے مختلف انداز اور اقسام کے ماسک اس نمائش میں پیش کیے گئے۔

نمائش کے شرکاء نے ماسک لگا کر اس انوکھی نمائش میں شرکت کی اور بھانت بھانت کے ماسک دیکھے جن پر مختلف ڈیزائن، ثقافتی کشیدہ کاری اور جھنڈے بنے ہوئے تھے۔

نمائش کا انعقاد اس عزم کے ساتھ کیا گیا کہ ایک دن کورونا کی وبا دنیا سے قصہ پاریانہ بن جائے گی۔