بیڈمنٹن اولمپکس کوالی فکیشن راؤنڈز کا شیڈول جاری

May 29, 2020

کراچی (جنگ نیوز) عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن نے اولمپک کوالیفکیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا، اولمپک کوالیفکیشن کے مقابلے مارچ اپریل میں کورونا کے باعث ملتوی ہوئے تھے۔ فیڈریشن کے مطابق کوالیفکیشن مقابلے 2021 کے پہلے 17 ہفتوں میں مکمل ہوں گے۔ کھلاڑیوں نے جو پوائنٹس حاصل کیے ہوئے ہیں وہ برقرار رہیں گے۔ پوائنٹس ٹوکیو اولمپکس رینکنگ لسٹ کے لیے کارآمد ہوں گے۔