آئی او سی ارکان کا ٹوکیو اولمپکس منسوخ کرنے کا مطالبہ

May 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ اگلے سال تک کورونا وائرس پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا تو اولمپکس2020کو منسوخ کردیا جائے تاکہ تمام ممالک فرانس کے اگلے اولمپکس کی تیاری کرسکیں۔ ترجمان کے مطابق تنظیم کے سر براہ تھامس باخ نے ایک روز قبل آئی او سی ممبروں سے ٹوکیو گیمز اور عالمی وبا کے امکانی نتائج سے متعلق وڈیو لنک بات چیت کی ۔ جس کی رپورٹ دس جون کو آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ کے آن لائن اجلاس میں ارکان کے سامنے پیش کی جائے گی۔ اس اجلاس سے قبل آئی او سی کے سر براہ دنیا بھر کے تمام ممبروں کے خیالات بھی معلوم کریں گے جس کے بعد ٹوکیو اولمپکس گیمز کے ملتوی شدہ رسائی رائونڈ کا روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔