پولینڈ کے محل کے گراؤنڈ سے 8ٹن نازی سونا برآمد

May 29, 2020

راچڈیل (نمائندہ جنگ)پولینڈ کے ایک محل کے گرائونڈ سے 8ٹن نازی سونا برآمد ہوا جس کی مالیت 1.25بلین پائونڈ بیان کی جا رہی ہے۔سونے کا سراغ ایس ایس کے آرمی آفیسر ایگون اولنہاوئرکی ڈائری میں موجود ایک تحریر سے لگایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سونے میں زیورات ‘ اور سونے کے سکوں کا ذخیرہ 2سو فٹ کے نیچے شہر کے قریب ہیچبرگ پیلس کے میدان میں ایک تباہ شدہ کنویں کی تہہ میں موجود ہے۔ پولینڈ‘جرمن سیلیشین برج فاؤنڈیشن کے محققین جو ایک عمارتی معمار کی حاصل ہونیوالی ایک قدیم ترین ڈائری کے اوراق میں تحریر شدہ دعویٰ کی تحقیق کر رہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ خزانے کو کئی عینی شاہدین کی نعشوں سمیت دوسری جنگ عظیم کے آخری دنوں میں دفن کر دیا گیا تھا۔ جس میں ریکس بینک کے ذخائر بھی شامل تھے جو اس وقت جرمنی کا شہر بریسلائو تھا اور اس شہر کے مالدار مقامی لوگوں نے قیمتی سامان اور زیورات ایس ایس فوجیوں کے حوالے کیا تھا، اگر یہ دعویٰ سچ ہے تو اس بڑے مالیاتی خزانے کی مالیت 1.25بلین ہو سکتی ہے، اس مقام کا سراغ لگانے والی فاؤنڈیشن کے سربراہ رومن فرامنیاک نے کہا ہے کہ وہ ان تحقیقات پر حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش میں یہ نتائج منظر عام پر لا رہے ہیں، انہوں نے گزشتہ سال پولینڈ کی وزارت ثقافت کو جرمنی میں اس ڈائری کی تصدیق کی تھی جس کے بارے میں ان کا دعوٰی ہے حکومت کی جانب سے پہلے اجازت لئے بغیر کھدائی کی منصوبہ بندی اور مالی معاونت کے بغیر مشکل ثابت ہو رہی ہے۔ محل کے موجودہ مالکان نے اس مکان پر خار دار باڑ اور سی سی ٹی وی سیکیورٹی نظام قائم کر رکھا ہے اور انہیں خصوصی طو رپر اس جگہ جانے کی اجازت دی گئی 75سالہ قدیمی ڈائری کے صفحات میں تحریر ہے کہ لوگوں نے محل کے میدان میں پہلے ہی ایک گہرا کنواں تیار کر رکھا تھا جس میں یہ بھاری خزانہ پھینک کر کنویں کو اڑا دیا گیا اور وہ مٹی سے بھر گیا انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس محل کے میدان میں ایک کنواں موجود ہے اور وہ ہوچبرگ پیلس کا خزانہ جو 11میں سے ایک ہے جو جنوبی پولینڈ ، جمہوریہ چیک کے کچھ حصوں اور مشرقی جرمنی میں پوشیدہ ہے، فرامانیاک کا دعوٰی ہے کہ یہ ڈائری ایس ایس آفیسر ایگون اولنہاوئر نے لکھی ہے جس نے ایس ایس افسران اور خزانہ کو چھپانے والے ایس ایس ممبروں اور ان کے کنبہ کے درمیان ایک رابطہ فراہم کیا جو قیمتی سامان کے مالک تھے، ڈائری کے بارے میں یہ دعوٰی کیا جاتا ہے کہ ہٹلر نے قیمتی سامان سے لدے 260 ٹرکوں کو سلیسیا کے علاقے میں چھپائے رکھنے کا حکم دیا تھا، کیونکہ دوسری جنگ عظیم اس کے خلاف ہوگئی تھی ڈائری میں اس دور میں ہونیوالے واقعات سے وابستہ افراد کی موت کے بار ے میں آئندہ سال تفصیلات جاری کی جا سکتی ہیں