وزارت صنعت و پیداوار کے 3 افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق

May 29, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت صنعت و پیداوار کے ایک سینئر جوائنٹ سیکریٹری اور دو سیکشن آفیسرز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ذرائع کےمطابق تفصیلات کیمطابق وزارت صنعت وپیداوار کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری اور دو سیکشن افسران میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پاک سیکریٹریٹ کے بلاک اے میں وزارت صنعت و پیداوار کے دفتر کے فرسٹ اور سیکنڈ فلور بلاک اے اور بلاک ڈی کے فرسٹ اور فیفتھ فلو بند کر دیئے گئے اور ملازمین کو گھر پر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔