پشاور ہائیکورٹ، منشیات سمگلر کی درخواست ضمانت منظور

May 29, 2020

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی استغاثہ کے مطابق لنڈی کوتل کے رہائشی نصیب پر الزام ہے کہ وہ گاڑی میں11کلوگرام چرس اور افیون سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی جبکہ اے این ایف پشاور کے اہلکاروں نے ملزم کوگرفتار کرکے اسکے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا مقامی عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم نے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی اور جسٹس نعیم انور نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔