این ایف سی ایوارڈ پر آئینی درخواست واپس نہیں لینگے، کامران مرتضیٰ

May 31, 2020

کوئٹہ(پ ر) سینئر وکلاء کامران مرتضیٰ ‘میر عطاء اللہ لانگو‘ خلیل پانیزئی نجم مینگل عبدالغنی مینگل عبدالمالک بلوچ حسن کامران اجمل محی الدین ساسولی عصمت اللہ پانیزئی نادر لانگو اسحق نوتیزئی طارق محمدشہی خالد کبدانی میر نصیر بنگلزئی نصیرالدین کاکڑ ملک امین اللہ بٹے زئی ودیگر نے کہاہے کہ جاوید جبارنے بلوچستان کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ میں نمائندگی سے مستعفی ہوکر اچھا اقدام اٹھا یا ہے اس حوالے سے ہم نے بلوچستان ہائیکورٹ میں جو درخواست دائر کی ہے اس کو واپس نہیں لینگے کیونکہ بلوچستان کی محرومیوں کا یہی ازالہ نہیں کامران مرتضیٰ نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 160کے تحت صوبے کا حصہ کم نہیں کیاجاسکتامگراکمیشن میں غیرآئینی اقدام کیے گئے جن این ایف سی ایوارڈ میں سیکورٹی اورقرضوں کے نام پر ایک ہاتھ سے حصہ دیکر دوسرے ہاتھ سے واپس لینے‘مشیر خزانہ کی شمولیت‘منڈی بہاؤ الدین سے خیبر پختونخوا کی رکن کی نامزدگی سمیت دیگر نکات شامل ہیں جن کے حل تک ہم آئینی درخواست واپس نہیں لینگے۔