خیرپور میں تین سالہ بچی نالے میں گر کر ہلاک

June 01, 2020

خیرپور(بیورورپورٹ) گاؤں نہال لاشاری میں تین سالہ بچی آیت زہرہ گھر کے سامنے گذرنے والے نالے میں ڈوب گئی ،بچی نالے کے کنارے کھیل رہی تھی کہ نالے میں گر گئی ۔بعد ازاں دیہاتیوں نے جدوجہد کر کے بچی کی لاش نالے سے نکال لی ۔ دیہاتیوں کے مطابق گندے پانی کا نالہ گاؤں کے وسط سے گذرتا ہے ایک سال کے اندر تین بچے نالے میں گر کر ہلاک ہو چکے ہیں۔