700 ملین روپے کی منشات برآمد

June 21, 2020

پاکستان کسٹمز کے حکام و اہل کار اپنے فرائض انتہائی تندہی اور جاں فشانی سے ادا کرتے ہیں۔ منشیات کی روک تھام اور غیر قانونی طور پر اسمگلنگ کی جانے والی اشیاء جن کی اجازت ملکی قوانین کے تحت بھی ممنوع ہے، ان اشیاء کی نہ صرف روک تھام بلکہ خفیہ اور نت نئے طریقوںسے اسمگلنگ کی جانے والی درجنوں غیرقانونی اشیاء کو پاکستان کسٹمز کے اہلکار وافسران کھوج نکالتے ہیں۔اسمگلروں کی جانب سے غیر قانونی اشیاء جن میں غیر ملکی شراب ،چرس،بیئرز، سگریٹ اور چھالیہ بڑے پیمانے پر اسمگل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہیں ناکام بنانے اور منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پاکستان کسٹمز کے اہلکاروں کو اسپیشل ٹریننگ فراہم کی گئی ہےجو بذریعہ سڑک، بحری اور ہوائی جہازوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والے افراد کو ہزاروں گاڑیوں ،ہزاروں مسافروں اور سڑکوں کے جال کے درمیان سے گرفت میں لینےکی مہارت رکھتے ہیں۔

گڈانی کسٹمز حکام کی جانب گزشتہ سال مختلف کاروائیوں میں پکڑی گئی 700 ملین روپے مالیت کی منشیات کو نذر آتش اور تلف کردیا گیا، نذر آتش اور تلف کی جانے والی منشیات میں چرس ، غیر ملکی شراب ، بئیرز ، سگریٹ ، چھالیہ اور گٹکا شامل تھے، ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر کے افسران و اہلکاران کی جانب سے گذشتہ ایک سال کے دوران مختلف کاروائیوں میں پکڑی گئی 700 ملین روپے مالیت کی منشیات کو حب کے علاقے پیرکس میں ہیوی مشینری کی مدد سے کسٹمز حکام کے اعلی افسران کی نگرانی میں نذر آتش اور تلف کردیا گیا،ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر کےکلکٹرڈاکٹر طاہر قریشی نے بتایا کہ تلف اور نذر آتش کی جانے والی منشیات میں غیر ملکی شراب کی 5879 بوتلیں ،8197 بیئرز کے کین، 434 ٹن چھالیہ،34 ٹن چائنہ سالٹ،90 کلو چرس،25 کاٹن سگریٹ،1877 پیکٹس گٹکا،24000 ساشے انڈین نسوار شامل ہیں،ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ گوادکلکٹرڈاکٹر طاہر قریشی نے مزید بتایا کہ نذر آتش اور تلف کی جانے والی منشیات اور چھالیہ کی قیمت 700 ملین روپے ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے محدود وسائل میں رہتےہوئے ہم اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جا ری رکھے ہو ئے ہیں ۔کسٹمز کے جوانو ں کی دن رات محنت سے شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ، گذشتہ 6ما ہ کے دوران مختلف کا روائیوں کے دوران پکڑا گیا کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل کو بھی نیلام کیا جا چکا ہے انہو ں نے کہا کہ کراچی کی جانب جانے کے بہت سے روٹس ہیں کسٹمز گوادر کے پاس 96سپاہی ہیں اپنے وسائل میں رہتے ہو ئے کسٹمز کے اہلکار بہتر انداز میں کاروائیاں جا ری رکھے ہو ئے ہیں اس موقع پر پاکستان کوسٹ گارڈ ز کے کرنل لائق ارشد، ایف سی کے کرنل جمشید ایڈیشنل کلکٹر عبدالحئی شیخ، اسسٹنٹ کلکٹر علی حیدر ،اسسٹنٹ کلکٹر حمید احمد، سپرنٹنڈنٹ سعید احمد بلوچ،ڈائریکٹر انٹلیجنس عرفان جاوید ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹلیجنس خالد عمر انٹیلی جنس آفیسر حنیف کرد، انٹلیجنس آفیسر ذوالفقارجمالی،انٹلیجنس شجاع حسین، شکور احمد اور تحفظ ماحولیات کے آفیسر سمیع اللہ بلوچ بھی موجود تھے

رواں ہفتے کھر کھیڑ ہ چیک پوسٹ پر کسٹمز حکام نے ایک اورکامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات سے بھرا ٹرک قبضے میں لے کر دو ملزمان کوحراست میں لے لیا،ٹرک سے برآمد ہونے والی منشیات میں اعلیٰ کوالٹی کی 2 کلو ہیروئن ،32کلو افیون،65کلو چرس شامل تھی،منشیات ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی،حسب معمول منشیات اندرون بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی،برآمد کی جانے والی منشیات کی قیمت ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے جسے خفیہ ذرائع کی اطلاع پرکلکٹر ماڈل کسٹمز گوادر ڈاکٹر طاہر قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلیکٹر گوادر علی حیدر، سپریٹینڈنٹ کھرکھیڑہ چیک پوسٹ سعید احمد بلوچ کی نگرانی میں انسپکٹر مشرف علی شاہ پرمشتمل ایک ٹیم کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کھرکھیڑہ کسٹمزچیک پوسٹ سے ایک ٹرک میں بھاری مقدار میں منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کسٹمز حکام نے ٹرک کا تعاقب کرنے کے بعد ٹرک کا پیچھا کیا تو ٹرک کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد ہوئی۔

کھیر کھیڑہ چیک پوسٹ پر کسٹمز حکام کی جانب سے ٹرک سے برآمد ہونے والی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات میں دوکلو ہیروئن ،32کلو افیون، 65 کلو چرس شامل ہے جو کہ ٹرک کے مختلف خفیہ خانوں میں بڑی مہارت کے سے چھپائی گئی تھی جسے کسٹمز حکام نے ڈھونڈ نکالا کسٹمز حکام کے مطابق منشیات اور ٹرک سمیت دو ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔کسٹمز حکام نے بتایا کہ منشیات اندرون بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی برآمد شدہ اعلیٰ کوالٹی کی منشیات سمیت ٹرک کی قیمت برآمد کی جانے والی منشیات کی قیمت ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

دریں اثنا ایک اور کارروائی میں پاکستان کسٹمز نے کھرکھیڑہ چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ٹرالر کے اسپئیر ٹائروں میں چھپائی گئی 93کلو گرام حشیش برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے کسٹمز حکام کے مطابق اس کاروائی میں برآمد کی جانے والی 93کلو حشیش کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔

کسٹمز حکام کی جانب سے منشیات اور دیگر اشیاء کی روک تھام ،مختلف اسمگلرز کے ذریعے غیر قانونی طور پراسمگل کئے جانے اور اان کی گرفتاری سمیت منشیات کو تلف ونذر آتش کرنے پر عوامی حلقے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے، کسٹمز حکام کی جانب سے منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف جاری مختلف کاروائیاں نہ صرف منشیات کی لعنت کو روکنے میں اثر انداز نظر آتی ہے بلکہ ملک سے منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا جذبہ بھی کسٹمز اہلکاروں میں قابل دید ہے۔