میسی کا بارسلونا کلب چھوڑنے کا فیصلہ

July 04, 2020

بارسلونا (جنگ نیوز) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، وہ کلب کے ساتھ مزید معاہدہ کرنے کے حق میں نہیں۔ انہوں نے بارسلونا کو لالیگا لیگ میں 10 مرتبہ چیمپئن بنوایا۔ بارسلونا کلب نے چار مرتبہ یوئیفا چیمپئن شپ جیتی، اور 6 مرتبہ کوپا ڈیل رے میں فتح اس کا مقدر بنی۔