شاہ قبول ٗنوسربازوں نے ایک شخص کو لاکھوں سے محروم کردیا

July 06, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ شاہ قبول کی حدود ڈبگری میں نوسر باز ایک شخص کو سونے کی جعلی گھڑی تھماکر لاکھوںروپے بٹور کر فرار ہو گئے ۔اوقاب پلازہ میں ڈاکٹر کے کلینک میں ملازمت کرنے والے شاہد خان نے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے ڈاکٹر کے لئے 2لاکھ 28ہزاررووپے کا چیک کیش کرکے واپس آرہاتھا کہ راستے میں اسے دو افراد ملیں جنہوں نے بیماری کا بہانہ بنا کراس سے دو لاکھ 28ہزارروپے بٹور لئے اوراس کے بدلے اسے سونے کی جعلی گھڑی دیدی ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے مدعی کا کہناہے کہ ایک ملزم اپنے دوسرے ساتھی کو ثناء گل کے نام سے پکاررہاتھا پولیس نے نوسربازوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔