محکمہ خوراک نے 130 روپے فی کلو دودھ فروخت کرنے پر 20شیر فروشوں کو گرفتار کرلیا

July 06, 2020

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے 130 روپے فی کلو دودھ فروخت کرنے پر 20شیر فروشوں کو گرفتار کرلیا۔محکمہ خوراک کی ٹیموں نے گلبرگ‘ نوتھیہ‘ لیونے بابا زیارت‘ جندر گلی اور ملحقہ علاقوں میں عام شہری کے روپ میں دودھ کی دکانوں پر خریداری کی اور نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی بعد ازاں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے پر 20 شیر فروشوں کو گرفتار کرلیا۔