بجلی کا نظام جلدبحال کر دینگے، پسکو

July 06, 2020

پشاور(نیوز ڈیسک)بنوں سرکل میں شدید بارشوں اورآندھی طوفان کی وجہ سے بنوں سرکل کے گیارہ کے وی احمد ولہ، چوکارہ، سراج بابا، ہائی وے اور بگورہ، لتمبر، سورڈاگ، بہادرخیل، فیڈرز کے28 ایچ ٹی پولز گر گئے تھے، پسکوبحالی ٹیمیں کام میں مصروف ہیں لیکن بعض علاقوں میں جاری بارشوں اوربھاری مشینری پہنچانے میں مشکلات درپیش ہیں تاہم جلد ہی مرمت اور تنصیب کا کام مکمل کرکے متاثرہ علاقوں کے صارفین کوبجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔متاثرہ علاقوں کے صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔