کھیلوں پر پابندی: کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کا صبر جواب دے گیا

July 07, 2020

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) کھیلوں کی سر گرمیوں پر پابندی سے متاثر ہونے والے کھلاڑیوں، آرگنائزر، کوچنگ اسٹاف اور گراؤنڈ اسٹاف کا پیمانہ لبریز ہوگیا ۔ انہوں نے ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، اسنوکر کے بعد ہاکی، والی بال، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس، بیڈ منٹن کے کھلاڑیوں اور دیگر آرگنائزر نے بھی اس ہفتے سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈائون کی طرح کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ایس او پیز کے تحت شروع کی جاسکتی ہے مگر اسپورٹس مین وزیر اعظم عمران خان کے دور میں دانستہ کھیل کے شعبے کو تباہ اور اس سے وابستہ لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے۔